انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کیا تو پاکستان کھیل پر کنٹرول کر لے گا: شین واٹسن

32

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کیا تو پاکستان کھیل پر کنٹرول کر لے گا۔
میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی بولنگ اور انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کا مقابلہ ہے جو بولنگ اور بیٹنگ کا یہ مقابلہ جیتے گا وہ ٹرافی اٹھائے گا۔
واٹسن نے کہا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کیلِئے اہم ثابت ہوسکتے ہیں لہٰذا انگلینڈ کے بیٹرز پہلے اوور میں ہی شاہین کے وار کیلئے تیار رہیں۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی جیت نہیں چاہتا لیکن اس کو ہرانا پاکستان کے لیے چیلنج ہوگا، چاہتا ہوں کہ آج پاکستان جیتے۔
شین واٹس کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں قسمت نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا ہے لیکن اب یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان یہاں تک کیسے پہنچا اب آج کا کھیل اہم ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس ٹاپ کی پرفارمنس تھی، اگر پاکستان نے انگلینڈ کے ٹاپ بیٹرز کو جلد آؤٹ کیا تو کھیل پر کنٹرول کرلے گا۔

Comments are closed.