حکومت کے پاس کوئی ایکشن پلان نہیں: شاہ محمودقریشی

24

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کی جانب بڑھ رہاہے مگر حکومت کے پاس کوئی ایکشن پلان نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر فوری الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک ڈیفالٹ کی طرف جا سکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکنوں سے گزارش ہے 25 نومبر کی رات کو راولپنڈی پہنچ جائیں، اس دن آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر ہمارے مطالبے کے مطابق نہیں ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ مری روڈ پر راولپنڈی میں ہمارا اجتماع ہوگا۔ علامہ اقبال پارک میں خیمہ بستی بنا دی جائے گی اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

Comments are closed.